نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دارالحکومت دہلی کے تغلق آباد میں سائیکلوں کےلئے الگ سے راستہ بنانے کے منصوبہ’دہلی سائیکل واک‘کی بنیاد رکھی ہے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے سائیکل چلانےکے فیشن میں اضافہ ہوگا اور شہر کی آلودگی میں 20 فیصد کمی آئے گی۔
اس پروگرام میں مرکزی شہری ترقی کے وزیر مملکت ہردیپ پوری اور دہلی کے لفٹننٹ گورنر انل بیجل بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ منصوبہ کے مطابق سائیکل ٹریک بنانےکے بعد دہلی کی آلودگی کی سطح میں تقریبا 20 فیصد کمی آئے گی۔ جب 50 لاکھ سے زیادہ مسافر سائیکل پر چلیں گے تو یہ فیشن بھی بن جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS