غیر قانونی ڈیری مافیا کیخلاف سخت کارروائی :دہلی ہائی کورٹ

0

211 مویشی پکڑے گئے، تمام عارضی تعمیرات مسمار،غیر قانونی ڈیری سیل
نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل میں دہلی میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی ڈیری مافیا پر سخت کارروائی کی۔211 جانوروں کو پکڑا، تمام عارضی تعمیرات کو منہدم کر دیا اور ایک غیر قانونی ڈیری کو سیل کر دیا۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی کارروائی سے بوکھلایا غیر قانونی ڈیری مافیا نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے مویشی بیڑے پر حملہ کیا، کارپوریشن کے ذریعہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر پولیس نے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے۔جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے چھاپوں سے بچنے کے لیے غیر قانونی ڈیری مالکان کے ذریعے ڈھکے ہوئے نالے میں گندے پانی کے درمیان 100 میٹر کے فاصلے پر جانوروں کو باندھ کر رکھا پایاگیا۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق کوٹلہ مبارک پور علاقے میں بابا بندہ سنگھ بہادر سیٹو کے تحت چل رہی غیر قانونی ڈیریوں کے خلاف کارروائی کی اور ڈیری مالکان کی طرف سے قائم کی گئی عارضی تعمیر کو منہدم کر دیا۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے پولیس فورس کی مدد سے یہ کارروائی کی۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کو موصول ہونے والی شکایت کے مطابق غیر قانونی ڈیری چلانے والے اپنے جانوروں کو ڈھکے ہوئے نالے کے نیچے اور ایسے ہی مقامات پر چھپا کر رکھتے ہیں۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ 27 اپریل 2022 کو کی گئی کارروائی میں 46 جانوروں کو پکڑا گیا تھا۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ، جنوبی علاقہ اور دہلی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے 5 مئی 2022 کو جانوروں کے خلاف کی گئی کارروائی میں کوٹلہ مبارک پور میں واقع پلنجی نالے سے 28 جانوروں کو پکڑا۔ غیر قانونی ڈیری مالکان نے اپنے جانوروں کو کارپوریشن کے اسکواڈ سے بچانے کے لیے ڈھکے ہوئے نالے کے گندے پانی میں 100 میٹر تک چھپا دیا۔ ڈیری مالکان نے جانوروں کو گلے تک گندے پانی میں انتہائی غیر انسانی طریقے سے چھوٹی رسیوں سے باندھ کر رکھا تھا۔جنوبی دہلی کارپوریشن کے ذریعہ پکڑے گئے جانوروں کو مالویہ نگر میں کارپوریشن کے بیڑے میں رکھا گیا تھا۔ غیر قانونی ڈیری مافیا نے 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب جنوبی دہلی کارپوریشن کی سخت کارروائی سے بوکھلا کر جانوروں کے بیڑے کے چوکیدار پر حملہ کر کے چوکیدار کو کمرے میں بند کر دیا، غیر قانونی ڈیری مافیا کے حملے میں کارپوریشن کے چوکیدار کو کافی چوٹیں آئیں اور ان کے پاس رکھی نقدی اور موبائل فون بھی بدمعاش لوٹ کر لے گئے اور انہوں ے اپنے جانوروں کو بھی چھڑا لیا۔ جنوبی دہلی کارپوریشن کے ذریعہ اس تناظر میں مالویہ نگر تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس کی وجہ سے پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن دہلی ہائی کورٹ کے احکامات کی سختی سے تعمیل کرنے کے لیے پابند عہد ہے اور جنوبی دہلی کارپوریشن اپنے علاقے میں غیر قانونی ڈیری مافیا کو پنپنے نہیں دے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS