کجریوال سرکار نے کیا مفت وائی فائی کا اعلان

0

ارویند کیریوال نے بدھ کے روز بڑا اعلان کیا ہے۔  دہلی کے تمام بس اسٹینڈ پر 3000 وائی فائی کے ہاسپٹ لگائے جائیں گے۔

ہر یوزر کو ہر مہینے 15جی بی مفت ڈیٹا ملیگا۔ اس کی شروعات 16دسمبر سے ہو گی۔

مفت وائی فائی کو لیکر کابینہ سے منظوری اور ٹینڈر کا مراحل بھی طے ہو چکے ہیں۔

کابینہ  نے8اگست کو 4000بس  اسٹاپ پر اور اسمبلی میں 100 ہاٹ اسپاٹ لگانے کو منطوری دی تھی۔

ہاٹ اسپاٹ کے 50 میٹر رینج کے اندر لوگ وائی فائی استعمال کرسکیں گے۔ اس کے لئے حکومت سالانہ تقریباً 100  کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔

اسمبلی کے حلقوں کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ لگائے جائیں گے۔ پہلے 100 ہاٹ سپاٹ 16 دسمبر کو لانچ ہوں گے۔ پہلے ہفتے میں 100 ، پھر ہر ہفتہ 500 ہاٹ اسپاٹ لگائے جائیں گے۔ ہر آدھے کلو میٹر پر ہاٹ سپاٹ ہوں گے۔

وائی فائی کی رفتار زیادہ سے زیادہ 200 سے کم از کم 100 ایم بی پی ایس ہوگی۔
 ہاٹ سپاٹ پر 100 افراد انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔ اس کے لئے ، ایک ایپ بنائی گئی ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS