ڈی سی ڈبلیو کادہلی پولیس کو نوٹس

0

نئی دہلی (ایس این بی) دہلی میٹرو میں ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعہ پر دہلی خواتین کمیشن (ڈی سی ڈبلیو) نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ متاثرہ نے ٹوئٹر پر اس خوفناک واقعہ کا انکشاف کیا، جس کے بعد دہلی خواتین کمیشن کی صدرسواتی مالیوال نے معاملے کا نوٹس لیا۔ ایک ٹوئٹر پوسٹ میں لڑکی نے بتایا کہ دہلی میٹرو کے جور باغ اسٹیشن پر ایک شخص نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے لڑکی کی سوشل میڈیا پوسٹ کا نوٹس لیا اور دہلی میٹرو پولیس


کے ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کمیشن نے دہلی پولیس سے کہا ہے کہ وہ ایف آئی آر کی ایک کاپی اور واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی کاپی کے ساتھ اس معاملے میں گرفتار ملزمان کی تفصیلات بھی فراہم کرے۔ کمیشن نے لڑکی کی مبینہ مدد نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی معلومات مانگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسانی کے معاملات میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہونی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS