دہلی نے راجستھان کو شکست دے کر پلے آف کی امیدیں برقرار رکھیں

0

ممبئی (یو این آئی) : مچل مارش (89)اور ڈیوڈ وارنر (52) نے بدھ کو راجستھان رائلز کو شکست دینے کے بعد پلے آف میں پہنچنے کے اپنے امکانات کو زندہ رکھا۔راجستھان نے دہلی کو 20اوور میں 161رن کا ہدف دیا تھا، جسے ریشبھ پنت کی ٹیم نے 11گیندوں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔دہلی، جس نے اپنا پچھلا میچ چنئی سپر کنگز سے 91رنز سے ہارا تھا، اننگز کی دوسری گیند پر اوپنر سریکر بھرت کو صفر پر کھو دیا۔ اس کے باوجود آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے دوسری وکٹ کیلئے 144رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔اس جیت کے ساتھ دہلی کے 12پوائنٹس ہو گئے ہیں، جبکہ راجستھان 14پوائنٹس پر برقرار ہے ۔ دونوں ٹیموں نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پرانی جگہ برقرار رکھی ہے ۔ ابھی تک صرف ہاردک پانڈیا کی گجرات ٹائٹنز نے ہی پلے آف میں جگہ بنائی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS