برکینا فاسو میں دہشت گردوں کا حملہ، 80 افراد ہلاک

0
image:aa.com.tr

واگادوگو (یو این آئی/اسپوتنک) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی حصے میں دہشت گردانہ حملے میں 80 افراد مارے گئے ۔ان حملوں میں 59 شہریوں، 15 پولیس اہلکار اور 6 فوجی جوان مارے گئے ہیں۔ وزارت مواصلات نے یہ اطلاع دی۔وزارت نے جمعرات کو کہا ’’تازہ ترین معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے 59 شہریوں کا قتل کردیا۔اس حملے میں مبینہ طور پر 21 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں‘‘۔ اے آئی بی نیوز ایجنسی نے بدھ کو اطلاع دی تھی کہ شمالی صوبہ صوم میں ہوئے اس حملے میں کم از کم 50 افراد مارے گئے ہیں ۔
برکینا فاسو کا شمالی حصہ 2016 سے القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں سے منسلک اسلامی گروہوں کی سرگرمیوں سے متاثر ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS