سپریم کورٹ کے سامنے خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

    0
    Image: Opindia

    نئی دہلی:(یو این آئی) دہلی میں سپریم کورٹ کے سامنے خودسوزی کرنے والی خاتون کی منگل کو رام منوہر لوہیا اسپتال میں موت ہوگئی جبکہ نوجوان کی موت پہلے ہی ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر 16اگست کو ایک خاتون او ر مرد نے خود کو آگ لگا لی تھی۔ دونوں کو سنگین حالت میں رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی جبکہ نوجوان کی علاج کے دوران 21اگست کو موت ہوگئی ہے۔ مناسب شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا تھا۔ اس کے بعد دونوں نے خود پر آتش گیر مواد ڈال کر آگ لگا لی تھی۔ خیال رہے کہ اسپتال لے جاتے ہوئے خاتون نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس نے بی ایس پی رکن پارلیمان کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔ یہ معاملہ وارانسی میں چل رہا ہے، لیکن سماعت نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے وہ سپریم کورٹ آئے تھے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS