ڈی سوزا خواتین کانگریس کی ورکنگ صدربنیں

0
OneIndia

نئی دہلی : (یو این آئی) کانگریس نے سینئر خاتون رہنما ڈی سوزا کو خواتین کانگریس کی ورکنگ صدر مقرر کیا ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کو یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے اور انہیں فوری طور پر چارج سنبھالنے کو کہا ہے۔ خواتین کانگریس کی صدر سشمیتا دیو کے پیر کو پارٹی چھوڑنے کے بعد یہ عہدہ خالی پڑا تھا۔
محترمہ ڈسوزا کانگریس طلبہ یونٹ این ایس یو آئی کی صدر رہ چکی ہیں۔ انہوں نے خاتون کانگریس میں جنرل سکریٹری اور یوتھ کانگریس میں سیکرٹری کی ذمہ داری بھی انجام دی ہے۔ انہوں نے پارٹی میں کئی دیگر اہم ذمہ داریاں بھی انجام دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS