لوک سبھا کمیٹی کو سونپا گیا دانش علی کا معاملہ، بی جے پی ایم پی کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں

0

نئی دہلی: لوک سبھا میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اس معاملے کی تحقیقات لوک سبھا کمیٹی کو سونپ دی گئی ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے اس معاملے کی تحقیقات لوک سبھا کمیٹی کو سونپنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا جی کا شکریہ، انہوں نے دانش علی کیس میں لوک سبھا سکریٹریٹ کمیٹی کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی ہے۔

مزید پڑھیں:

تمام سیاسی پارٹیوں کی نظراب پسماندہ مسلم سماج پر،انہیں اب مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا: سابق ڈی جی پی
محبوبہ مفتی کی سعودی عرب میں فوت ہونے والے کشمیری نوجوان کی میت واپس لانے کے لئے وزارت امور داخلہ کی مدد طلب

دانش علی نے کہا کہ آر ایس ایس کے اسکول میں یہی پڑھایا جاتا ہے۔ جہاں ہم نے پڑھا، ہمیں اس طرح نہیں پڑھایا گیا۔ اس نے (بیدھوری) نے میری تعریف میں گانا پڑھا ہے۔ میں اسے دہرا بھی نہیں سکتا۔ میں نے صرف اتنا کہا کہ یہ کس کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں؟ ہم ان میں سے نہیں ہیں کہ آپ ناتھو رام گوڈسے کے لیے کام کریں اور باپو کی سمادھی پر سر جھکا لیں۔ آپ سب کو باپو کی سمادھی پر لے گئے لیکن آپ کا ایم پی یہ کام کر رہا ہے اور آپ صرف اپنی خاموشی توڑ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS