دودھ کی ڈیری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ اور پنیر بنانے کا سامان ضبط

0
Moneylife

مرینا: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے امباہ قصبے میں ملاوٹ شدہ دودھ اور پنیر بنانے والی دودھ کی ڈیری پر چھاپہ مار کر فوڈ اینڈ ڈرگ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے بڑی مقدار میں مصنوعی دودھ اور پنیر اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزا برآمد کیے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق، فوڈ اینڈ ڈرگ ڈپارٹمنٹ کو شکایت ملی کہ امباہ قصبے میں چلنے والی دودھ کی ڈیری میں نقلی دودھ اور پنیر بنایا جا رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر ٹیم نے کل رات چھاپہ مار کر کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران وہاں سے دو سو لیٹر نقلی دودھ اور پنیر اور بڑی مقدار میں ریفائنڈ ڈٹرجنٹ پاؤڈر برآمد کیا گیا ہے۔محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق ڈیری آپریٹر شیلیندر شرما کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ محکمہ نے برآمد شدہ جعلی دودھ اور پنیر کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS