کچھ ہی گھنٹوں میں طوفان امفان بنگال سے ٹکرائے گا، کولکتہ ایئرپورٹ بند، لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

0

 

طوفان امفان انتہائی خطرناک سمندری طوفان کی شکل میں تبدیل ہوگیا ہے۔ طوفان  آج شام 5 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان مغربی بنگال کے ديگھا اور بنگلہ دیش کے ہٹيا جزائر کے درمیان سندربن کے قریب دستک دے سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے  مطابق طوفان’امفان‘ کی وجہ سے 155-165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے چلنے کے ساتھ ساتھ تیز بارش ہوگی جس سے بھاری نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

طوفان کے باعث آج اڈیشہ کے متعدد اضلاع میں تیز ہوائیں  اور شدید بارش شروع ہو چکی ہے جبکہ سپر طوفان کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے 1,704 امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

یہ طوفان مغربی بنگال کے ڈیگھا ساحل سے 510 کیلومیٹر دور خلیج بنگال میں مرکوز ہے اور امکان ہے کہ وہ شمالی سمت بڑھے گا۔ دونوں ریاستوں میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔ مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحلی اضلاع سے لاکھوں افراد کو ساحل سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
کولکتہ میں ، ساحل کے قریب واقع شہر کو الرٹ کرنے کے بعد ، ہوائی اڈے کل صبح 5 بجے تک بند کردیئے گئے ہیں۔

اڈیشہ کے 13 غیرمحفوظ اضلاع کے ایک لاکھ سے زائد شہریوں کا تخلیہ کیا گیا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہونچایا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS