کوئٹہ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک،6 فرار

0
image:dailytimes.com

اسلام آباد: (یو این آئی) کوئٹہ کے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 6 فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،کمپاونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ترجمان کے مطابق دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS