کرسٹیانو رونالڈو نے انٹر نیشنل کیرئیرمیں 100 گول کا اعزاز حاصل

0

لندن : پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اوراعزازحاصل کر لیا ،رونالڈو نے انٹر نیشنل کیر ئیر میں 100 گول مکمل کر لیے ،کرسٹیانو

رونالڈو نے یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں سویڈن کیخلاف دو گول اسکور کر کے یہ کانامہ سرانجام دیا، رونالڈو سو گول اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی

بن گئے ہیں۔
اسٹار فٹبالر نے یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ کے میچ میں سویڈن کےخلاف دو گول اسکور کرکے 100 گول کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ،رونالڈ انٹرنیشنل

کیرئیر میں 100 گولز کرنے والے  دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
ایران کے علی دائی کو انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے ،علی دائی نے انٹر نیشنل میچز میں 109 گول اسکور کیے

ہیں ۔یوئیفا نیشزلیگ کے میچ میں پرتگال نے سویڈن کو دو  صفر سے  شکست دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS