ضعیف کا سوتے وقت گلا کاٹ کر قتل

0

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ پٹّی کوتوالی علاقے کے جیتا پور گاوں میں گزشتہ 
اتوار کی شب گھر کے دروازے کے باہر  سوتے وقت ضعیف کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا ہے۔
 پولیس نے ایک ملزم کے خلاف قتل کا کیس درج کر حراست میں لیا۔ 
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ جیتاپور گاوں میں گزشتہ شب گھر کے باہر دروازے کے سامنے سوتے وقت کسی نے رام ابھلاک یادو (60) کا گلا کاٹ دیا گیا۔ موصولہ اطلاع پر پہنچی پولیس نے اسے شدید زخمی حالت میں علاج کے لیئے سی ایچ سی پٹّی پہونچایا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار 
دے دیا۔ وہیں پولیس نے مقتول کے بیٹے ہیرہ لال یادو کی شکایت پر برجیش ورما کے خلاف قتل کا معاملہ درج کر کے حراست میں لے کر تحقیقات کر 
رہی ہے۔ 
لاش پوسٹمارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS