پریاگ راج میں ایک ہی کنبے کے4افراد کا بہیمانہ قتل

    0

    پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے ہولا گڑھ علاقے میں جمعہ کو سنسنی خیز واردات میں ایک ہی کنبے کے چار اراکین کا بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ 
    پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ شکل کا پورا گاؤں باشندہ وملیش پانڈے(40)بیٹی سومو(22)شیبو(19)اور بیٹا پرنس(18)کی نامعلوم لوگوں نے جمعرات دیر رات دھار دار ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کردیا۔ بیٹی رچنا کو نازک حالت میں ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے سینئر افسر سمیت کئی تھانوں کی پولیس،اسپر ڈاگ،فارنسک ٹیم موقع پر پہنچی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس مقامی افراد سے معلومات یکجا کررہی ہے کہ وملیش کا گاؤں میں کس سے تنازع تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS