نئی دہلی: اترپردیش کے بلند شہر میں پیر کی رات ایک مندر احاطے میں دو سادھوؤں کا قتل کر دیا گیا۔ اس واردات کے پیچھے وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ قاتل پر حال ہی میں سادھوؤں کے ذریعہ چوری کا الزام لگایا گیا تھا۔ جس کے بعد سادھوؤں کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ دونوں متوفی عارضی طور پر اس مندر میں ہی رہتے تھے۔ اس واقعے کے ملزم راجو نام کے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر اتر پردیش کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ جرم کرتے وقت ملزم ڈرگس کے نشے میں تھا اور ابھی تک اسے مکمل طور پر ہوش نہیں آیا ہے۔ اس کا نشہ اترنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ اس واقعے کے پیچھے کوئی فرقہ وارانہ بات نہیں ہے۔ سینئر پولیس آفیسر سنتوش کمار سنگھ نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ اس مندر میں دو بابا رہتے تھے۔ مراری عرف راجو نامی شخص نے ان دونوں کا چمٹا لے اٹھا لیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں سادھوؤں نے راجو کو اسی بات پر ڈانٹا تھا ۔ قتل کے بعد مقامی لوگوں نے راجو کی تلاش شروع کردی تھی، لیکن جب وہ ملا تو بھانگ کے نشے میں تھا اور ملزم نے بہت کم کپڑے پہنے ہوئے تھے۔
یوپی کے بلند شہر مندر احاطے میں 2 سادھوؤں کا قتل،ملزم گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS