بچوں کا ادب تخلیق کرنا بہت مشکل کام ہے: پروفیسر اخترالواسع

0

مرکز جماعت اسلامی دعوت نگر ، ابوالفضل انکلیو میںادب اطفال پر2 روزہ قومی سمینارکا انعقاد

انوار الحق
نئی دہلی (ایس این بی) :آل انڈیاادبِ اطفال سوسائٹی نئی دہلی اوربچپن واٹس ایپ گروپ کے زیر اہتمام ،اقبال ہال ، ملی ماڈل اسکول ، مرکز جماعت اسلامی دعوت نگر ، ابوالفضل انکلیو میں’’ بچوں کے ادب میں سائنس اور ٹیکنالوجی ‘‘کے عنوان سے 2روزہ قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا، آج کا سمینار 3 نشستوں پر مشتمل تھا۔پہلی نشست کی صدارت پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کی اور بحیثیت مہمانِ ذی وقار پروفیسر خالد محمود سابق صدر شعبہ اردو ،جامعہ ملیہ اسلامیہ شریک تھے ،جب کہ عبد الماجد نظامی گروپ ایڈیٹر’ روز نامہ ارشٹریہ سہارا‘ اور ڈاکٹر نظر محمود ، چیف ایگزیکٹیو ایڈیٹر روز نامہ’ نیا نظریہ‘ اجین بطور مہمان خصوصی مدعوتھے۔ نظامت معروف شاعرہ وسیم راشد نے کی۔سیمینارکے کنوینرڈاکٹر سراج عظیم بانی جنرل سکریٹری ادب اطفال سوسائٹی کے خیر مقدمی کلمات سے سیمینار کا افتتاح ہو ا۔ انھوں نے ادب اطفال سوسائٹی کے قیام کے اغراض ومقاصد پیش کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ انھیں اردو سے روشناس کرانے پر زور دیا۔قبل ازیںپروفیسر اختر الواسع اور پروفیسر خالد محمود ودیگر کے ہاتھوں سراج عظیم کی کتاب ’’ الفاظ ہند کا مٹی‘‘ اور ڈاکٹر محمد اسد اللہ کی تحریر کردہ کتاب’’ بچوں کی زمین سے‘‘ کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ اس موقع پر پروفیسر خالد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام خامیوں کے باوجو د میں بچوں سے مطمئن ہوں۔انھوں نے کہاکہ موبائل سے ،بچے سے زیادہ بڑے خراب ہورہے ہیں، بچہ تو بچہ ہی ہے بڑے بھی اس کا مس یوز کررہے ہیں اور غیر اخلاقی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انھوں نے بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی موبائل کو مثبت کاموں کے لئے استعمال کرنے کی صلاح دی۔پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے اپنے صدارتی خطاب میںکہاکہ بچوں کا ادب تخلیق کرنا بہت مشکل کام ہے، تاہم بچوں کی نفسیات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ادب تخلیق کرنی چاہیے۔عبد الماجد نظامی گروپ ایڈیٹر روز نامہ راشٹریہ سہارا نے کہا کہ اسلام اور سائنس میں تضاد نہیں، بلکہ مماثلت ہے۔ اس میں ریسرچ اور تحقیق کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ڈاکٹرسراج الدین ندوی کے کلیدی خطبہ سے پہلااجلاس اختتام کو پہنچا۔
ظہر انہ کے بعددوسری نشست ’’ بھٹکل میں ادب اطفال پیش رفت‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس کی صدارت معروف شاعر راشد حامدی نے کی اوربطور مہمان خصوصی ڈاکٹر عبد الحمید اطہر ندوی، صدرادارہ ادبِ اطفال بھٹکل، محترم عبد اللہ دامدا ندوی، مدیر پھول وغیرہ شریک تھے۔ نظامت شارق اعجاز عباسی نے کی ۔ اس سیشن میں سراج ندوی مدیر اچھا ساتھی و چیئر مین ملت اکیڈمی اور ڈاکٹر سراج عظیم نے گفتگو کی۔اس موقع پرمشہور شاعر راشد حامدی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ بھٹکل والے ادب اطفال پر جس طرح منظم طور پر کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔انھوں نے کہاکہ ادب اطفال تخلیق کرنا کافی مشکل کام ہے اور اس کے لئے وسیع مطالعہ کے ساتھ ساتھ خود کو بچہ بھی بنانا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر عاکف سنبھلی کے اظہار تشکر سے دوسری نشست کا اختتام ہوا۔ اس نشست میںمعروف صحافی ڈاکٹرحبیب سیفی نے اپنا مقالہ پیش کیا اور کہاکہ قرآن کریم نے خود سائنسی نقطۂ نظر اپنانے کی تعلیم دی ہے۔اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ سائنس سے اچھے اور مثبت کام لیتا ہے یامنفی کی طرف رجوع ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد اسداللہ ، طہٰ نسیم، امام الدین ریسرچ اسکالرجے این یو، عبد الباری قاسمی ریسرچ اسکالر دہلی یونیورسٹی اور ذاکر فیضی وغیرہ نے بھی ا پنا مقالہ پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS