کورونا وائرس متاثرین کے صحتیاب ہونے میں اضافہ، ریکوری ریٹ 25.19 فیصد

0

نئی دہلی: ملک میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کے ٹھیک ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت یہ شرح بڑھ کر 25.19 فیصد ہوگئی ہے، جوایک مثبت اشارہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 630 افراد صحت مند ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 8324 ہوگئی ہے۔
گزشتہ تین دنوں میں ملک میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے دوگنے ہونے کی شرح بڑھ کر 11.3 دن ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس سے مرنے والوں کی عالمی اوسط سات فیصد ہے۔ یہ ہندوستان میں محض 3.2 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ملک میں کرونا وائرس متاثریں کے دوگنا ہونے کی شرح 3.2 تھی۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے آج میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ چودہ دن پہلے ملک میں کرونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کا اعداد وشمار 13.06فیصد تھا جو اب بڑھ کر 25.19 ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں کرونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 3.2 فیصد ہے جس میں سے 65 فیصد مرد اور 35 فیصد خواتین کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے 78 فیصد اموات ایسے مریضوں کی ہوئی جن میں پہلے سے ہی دل، گردے، شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور استھما جیسی پریشانیاں تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS