کووڈ ۔19 سے امریکہ میں 1.08 لاکھ افراد ہلاک

    0

    واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس سے 1.08 لاکھ سے زائد افراد فوت ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اس  وبا نے شدید شکل اختیارکرلی ہے اوراب تک 18 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق،امریکہ میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرکے 1،08،208ہوگئی ہے،جب کہ متاثرین افراد کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر کے  18،72،528 ہوچکی ہے۔
    امریکہ میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوئے ہیں۔امریکہ کی نیو یارک اور نیو جرسی کی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی ،کورونا انفیکشن کے تقریبا چار لاکھ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے،جب کہ 30،000 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،جب کہ اس وبا سے 12،000 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، میساچوسیٹس ،مشی گن ،الینوائے ،کیلیفورنیا اور پنسلوانیا جیسی ریاستوں میں بھی کوڈ ۔19 پھیل رہا ہے۔ ان تمام ریاستوں میں کورونا سے چار ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS