نئی دہلی (ایس این بی) : عدالت نے اپنی بیوی کو ایک ہی بار میں طلاق ثلاثہ دینے کے ایک ملزم کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے 2 ماہ بعد تفتیشی افسر نے متعلقہ گواہ کا بیان لیا ہے اور اس میں کوتاہی برتی ہے۔ انہوں نے اپنے حکم کی کاپی متعلقہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو بھیجنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس طرح کے واقعہ کی تحقیقات کی جائے۔
کڑ کڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے کہا کہ طلاق ثلاثہ ملزم نے خاندان کے کئی افراد اور رشتہ داروں کی موجودگی میں دی لیکن تفتیشی افسر نے 2 ماہ بعد کسی گواہ کا بیان قلمبند کیا، یہ لا پروائی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS