پٹپڑ گنج: تیسری منزل پر واقع لیب میں آتشزدگی،ایک مزدور کی موت،5دیگر جھلسے

0

نئی دہلی (ایس این بی) : مشرقی دہلی کے پٹپڑ گنج صنعتی علاقہ میں میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے دفتر کے قریب واقع ایک عمارت کی تیسری منزل پر قائم ایک لیب میں بدھ کی دوپہر آگ لگ گئی۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی یکے بعد دیگرے فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ اس دوران فائر بریگیڈ کے عملے نے سخت جد وجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی زد میں آنے سے لیب میں کام کرنے والا ایک ملازم کی موت ہوگئی جبکہ 5اور بھی جھلس گئے جن کا علاج چل رہا ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت 28 سالہ ویرو کے طور پر کی گئی ہے۔ فی الحال پولیس آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر 12.57 بجے اچانک پٹپڑ گنج صنعتی علاقہ میں ایک عمارت کی تیسری منزل پر واقع لیب میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی اور 5گاڑیوں نے آگ بجھایا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی یکے بعد دیگرے 5 گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی تیسری منزل پر آگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کا نام ویرو ہے، جسے پولیس نے ایل بی ایس اسپتال میں داخل کرایا۔ اس دوران فائر بریگیڈ کے عملے نے 2 بج کر 45 منٹ پر آگ پر قابو پالیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS