اضلاع میں کیندریہ ودیالیہ کھولنے پر غور کرے وزارت خزانہ: سپریم کورٹ 

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج ملک کی ہر تحصیل میں ایک کیندریہ ودیالیہ کھولنے والی عرضی پر سماعت کی۔ اور پرائمری اسکول کے نصاب میں ہندوستانی آئین کو شامل کرنے کی کوشش والی عرضی پر وزارت خزانہ اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کو تین ماہ کے دوران  فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جسٹس این وی رمن،جسٹس نوین سنہا اور جسٹس آر سبرامنیم کی بنچ نے یہ ہدایت بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے کی دلیل سننے کے بعد دی ہے۔ عرضی  گزار نے عدالت سے کہا کہ ہر تحصیل میں ایک کیندریہ ودیالیہ  قائم کرنے اور ہندوستانی آئین کو پرائمری اسکول کے نصاب میں شامل کرنے سے زبان اور علاقائیت کا تنازعہ  ختم ہوگا، قومی اتحاد اور سالمیت مضبوط ہوگی، بھائی چارہ بڑھے گا اور غریب طالب علموں کو بھی یکساں مواقع ملیں گے۔ اپادھیائے نے کہا کہ اچھے اسکول دستیاب نہ ہونے   کے سبب   تحصیل ہیڈ کوارٹر پر کام کرنے والے تحصیلدار، عدالتی افسر، ڈاکٹر، پولیس انسپکٹر اپنے خاندان کو ضلع ہیڈکوارٹر پر رکھتے ہیں اس سے آنے جانے میں وقت برباد ہوتا ہے اور وہ مناسب طریقے سے اپنی ڈیوٹی انجام  نہیں دے پاتے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS