جموں اورسرینگر ہوائی اڈوں کے حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری سی آئی ایس ایف کودی جائے گی

    0

    نئی دہلی: دیویندر سنگھ کی گرفتاری کے بعد سرینگر اور جموں ہوائی اڈے کی سکیورٹی کی ذمہ داری اس ماہ کے آخر تک سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) سنبھالے  گی۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز یہ معلومات دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ جمعرات کی شام کو لیا گیا۔ فیصلے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور ریاستی پولیس کو جلد ہی ان دونوں ہوائی اڈے کی سکیورٹی کی ذمہ داری سی آئی ایس ایف کو سونپنے کے لئے کہا گیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ  معطل شدہ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دیویندر سنگھ کی 11 جنوری کو میر بازار میں گرفتاری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال لیہہ جموں،سرینگر ہوائی اڈوں کی ذمہ داری سی آئی ایس ایف کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فی الحال جموں اور سرینگر ہوائی اڈوں  کی سکیورٹی  کی ذمہ داری سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس  کی ہے۔ سی آئی ایس ایف کے افسر نے کہا’’کسی بھی جگہ پر سکیورٹی نظام کو قائم  کرنے کے لئے ایک معیاری ضابطے پر عمل کرنا هوتا ہے، جس میں سکیورٹی اہلکاروں اور جانچ مشینیوں کو نصب کیا جاتا ہے۔  اس عمل میں وقت لگتا ہے، لیکن موجودہ حالت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سی آئی ایس ایف کو جلداز جلد ہوائی اڈوں کی  سکیورٹی کی ذمہ داری سونپ دی جائے گی‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ جموں  -سرینگر ہوائی اڈوں کے بعد لیہہ ہوائی اڈے کی سکیورٹی کی ذمہ داری بھی جلد از  جلد سی آئی ایس ایف کو سونپ دی جائے گی۔  سی آئی ایس ایف فی الحال دہلی اور ممبئی ہوائی اڈے سمیت ملک کے 61 ہوائی اڈوں پر تعینات ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS