سات برسوں میں ملک نے’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ،سب کا وشواس‘کے منتر پر عمل کیا :مودی

0
image:newindianexpress.com

نئی دہلی : ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ اپنے سات سالہ دور اقتدار میں ملک اور ملک کے شہریوں نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے دہائیوں پرانے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کیا۔
اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘میں نریندر مودی نے آج کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں ملک کے بہت سے پرانے تنازعات کو مکمل امن اور ہم آہنگی سے حل کیا گیا ہے۔ شمال مشرق سے کشمیر تک امن اور ترقی کا ایک نیا اعتماد پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان سات برسوں میں ہندوستان نے’ڈجیٹل ٹرانزکشن‘میں دنیا کو ایک نئی سمت دکھانے کا کام کیا ہے۔ آج جتنی آسانی سے آپ چٹکی بجاتے کسی بھی جگہ ڈجیٹل ادائیگی کردیتے ہیں،وہ اس کورونا کے دورمیں بھی یہ بہت کارآمد ثابت ہورہی ہے۔
آج کل صفائی کی طرف وطن عزیز کے لوگوں کی سنجیدگی اور چوکسی بڑھتی جارہی ہے۔ ہم ریکارڈ سیٹلائٹ بھی لانچ کر رہے ہیں اور ریکارڈ سڑکیں بھی بنارہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان سات برسوں میں ملک نے’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس،سب کا وشواس‘کے منتر پر عمل کیا ہے۔ ہم سب نے ملکی خدمت میں ہرلمحہ لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔ کیا آپ نے سوچا ہے یہ سارے کام جو کئی دہائیوں میں بھی نہیں ہوسکے تھے ،ان سات برسوں میں کیسے انجام دیئے گئے؟ یہ سب اسلئے ممکن ہوا کیونکہ ان 7 برسوں میں ہم نے حکومت اورعوام سے زیادہ ایک ملک کے طور پرکام کیا،ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کیا۔ ٹیم انڈیا کی حیثیت سے کام کیا۔ ہر شہری نے ملک کو ترقی دینے میں چند قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے۔ جی ہاں! جہاں کامیابیاں ہوتی ہیں،وہیں امتحان بھی ہوتے ہیں۔ ان سات برسوں میں ہم نے ایک ساتھ مل کر کئی مشکل امتحان بھی دیئے ہیں اور ہر بار ہم سبھی مضبوط ہوکرنکلے ہیں۔ کورونا وبا کی شکل میں اتنا بڑا امتحان مسلسل جاری ہے۔ یہ ایک ایسا بحران ہے جس نے پوری دنیا کو پریشان کردیا ہے،کتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ یہاں تک کہ بڑے بڑے ممالک بھی اس کی تباہی سے نہیں بچ سکے۔ اس عالمی وبا کے درمیان ہندوستان’سیوا اور سہیوگ‘(خدمت اور تعاون) کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS