چنئی : ( یواین آئی) تامل ناڈو میں ایک ہی مرحلے میں اختتام پزیر ہوئے اسمبلی انتخابات کے لئے اتوار کی صبح آٹھ بجے سے کووڈ پروٹوکول اور سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ ریاست کی 234 سیٹوں پر 3،998 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ریاستی اسمبلی انتخابات 6 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں اختتام پزیر ہوئے تھے ۔ تمل ناڈو میں صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے اور طے شدہ شیڈول کے تحت سب سے پہلے پوسٹل ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور دوپہرتک ووٹوں کی گنتی کی رحجان آنا شروع ہو جائیں گے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست میں 6.29 کروڑ میں سے 72.81 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیاتھا ۔ اسمبلی انتخابی نتائج کے علاوہ کنیاکماری لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج بھی کل ہی سامنے آئیں گے ۔ اس سیٹ پر کانگریس کے رکن پارلیمان ایچ وسنت کمار کی موت کی وجہ سے اس سیٹ کو پُر کرنے کے لئے ضمنی انتخابات کرائے گئے ، جن کی کورونا سے موت ہو گئی تھی ۔
ضمنی انتخابا ت میں سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پی رادھا کرشنن اور کانگریس کے امیدوار وجئے وسنت کے درمیان ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔ حکمراں اے آئی اے ڈی ایم سرکار اور اہم اپوزیشن ایم کے اسٹالن کے زیرقیادت ڈی ایم کے کے درمیان ٹکر کا امکان ہے۔
سخت سکیورٹی کے درمیان تامل ناڈو میں ووٹوں کی گنتی شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS