واشنگٹن: عالمی وبا کوروناوائرس 'كووڈ 19' کی وجہ سے پوری دنیا میں مچی اتھل پتھل کے درمیان امریکہ میں اس سال ہونے والےصدارتی انتخابات کی بابت صدر
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت 3 نومبرکوہی ہوں گے۔ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات ملتوی کئے جانے کے سوال پر کہا’عام
انتخابات اس سال تین نومبر کو ہی ہوں گے‘۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے بیلٹ کی حمایت میں نہیں ہیں،انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ
ووٹ پولنگ بوتھ میں ہی کیا جانا چاہئے۔قابل غور ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ریاستوں نے انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں اورڈیموکریٹک پارٹی نے اس وبا کی
وجہ سے جولائی اور اگست کے درمیان ہونے والی نامزدگی کانفرنس کو بھی ملتوی کردیا ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس خطرناک وائرس کے صرف امریکہ
میں 274،000 معاملے درج کئے جا چکے ہیں اوراب تک تقریبا 7077 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
مقررہ وقت 3 نومبر کو ہوں گے عام انتخابات: ٹرمپ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS