کوروناوائرس کے اعداد و شمار جھوٹے، لیکن لوگوں کی تکلیف سچ : راہل گاندھی

0
opindia.com

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج حکومت پر کورونا وبا کے دوران مرنے والوں کی تعداد کو غلط رپورٹ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ حکومت جھوٹے اعداد و شمار دے کر مرنے
https://twitter.com/RahulGandhi/status/14648371235220
والوں کے درد کو نظر انداز کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ جو لوگ کورونا کی وجہ سے اپنے پیاروں کی جان گنوا بیٹھے ہیں، ان کے دکھ کو غلط اعداد و شمار دے کر چھپایا نہیں جا سکتا۔  گاندھی نے ٹویٹ کیا’’کووڈ سے مرنے والوں کے کنبوں کی کہانیاں سچی ہیں، ان کا درد اور تکلیف سچ ہے، لیکن حکومتی اعدادوشمار جھوٹے ہیں۔ صحیح اعداد و شمار بتانے ہوں گے اور معاوضہ‘‘دیا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS