ایک دن میں ریکارڈ 97ہزار سے زائد نئے معاملے

0

 نئی دہلی( یواین آئی )
 ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دودن تک کچھ کمی رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ کورونا کے 97,894 کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 82 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 97,894 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 51,18,254 ہوگئی ۔ اس دوران 1,132 متاثرہ مریضوں کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 83,198 ہو گئی ہے اور 82,719 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں ، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40,25,080 ہو گئی ہے ۔ صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے میں کورونا کے نئے کیسززیادہ ہونے سے ایکٹو کیسز 14,043 سے بڑھ کر 10,09,976 ہوگئے ہیں ملک میں ایکٹو کیسز 19.73 فیصد اور صحت یاب ہونے کی شرح 78.64 فیصد ہے ، جبکہ شرح اموات 1.63 فیصد ہے ۔ آندھرا پردیش میں اس دوران مریضوں کی تعداد 2074 کم ہونے سے ایکٹو کیسز 90,279 رہ گئے ۔ ریاست میں اب تک 5105 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ وہیں مجموعی طور پر 4,97,376 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 3,090 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب 1,01,645 ایکٹو کیسز ہیں ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 7,536 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 3,75,809 افراد صحت یاب ہو ئے ہیں۔دریں اثنا پوری دنیا میں کورونا وائرس‘ کووڈ-19’وبا سے دوکروڑ 97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوگئے ہیں اور 9.39 لاکھ سے زائد کی موت ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 2,97,64,055 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9,39,473 جاں بحق۔عالمی سپرپاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 6630051 پر پہنچ گئی ہے اور اب تک 196763 افراد کی جان جاچکی ہے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS