ہریانہ کے ہاسٹل میں کورونا کا قہر

0
image: dailyexcelsior

54طلبا ملے پازیٹو،کنٹینمنٹ زون قرار
کرنال (ایجنسیاں) :ہریانہ کے کرنال ضلع میں ایک ہاسٹل پر کورونا کا قہر برپا۔ ہاسٹل میں 54طلبا کورونا پازیٹو ملے۔ محکمہ صحت کی ٹیم ہاسٹل پہنچ گئی اور اسے کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا۔ یہ اطلاع کرنال کے سول سرجن یوگیش کمار شرما نے دی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو ہریانہ میں کورونا سے 2مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ ان میں ایک حصار اور دوسرا فریدآباد کا مریض تھا۔166متاثرین کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ 151 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیاگیا۔ نئے معاملو ںمیں سب سے زیادہ گروگرام میں 36، کروکشیتر میں 32، کرنال میں 21، پانی پت میں 19 اور انبالہ میں 14کیس سامنے آئے ہیں۔
دوسری طرف کچھ ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز میں ہوئے اچانک اضافہ کے بعد راحت کی بات یہ ہے کہ میں ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی اموا ت کی تعداد اور فعال کیسز دونوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔مسلسل 6 دن تک کورونا وائرس سے مرنے وا لوں کی تعداد 100 سے زائد رہنے کے بعد اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ان میں کمی درج کی گئی ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 91 رہ گئی ہے اور اسی دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ رہنے سے 5دن بعد فعال کیسز میں کمی آئی ہے ۔دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 54ہزار 136افراد کو کورونا ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12286نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،464 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 98 ہزار 921 افراد ہو گئی ۔ فعال کیسز 269 کم ہوکر 1.68 لاکھ سے زائد ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران 91 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 248 ہوگئی ہے ۔
ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 97.07 ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.51 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.41 فیصد ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS