کورونا کے یومیہ کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری،ہلاکتوں کی شرح میں معمولی اضافہ

0

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز میں مسلسل گراوٹ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80834 نئے
کیسز رپورٹ ہوئے ، حالانکہ اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں جزوی اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی شرح 1.26 ہوگئی ہے۔
ہفتہ کے روز 34 لاکھ 84 ہزار 239 افراد کو کوروناوائرس کے ٹیکے لگائے گئے جس سے ملک میں اب تک 25 کروڑ 31 لاکھ 95 ہزار 48 افراد کو ٹیکے
لگائے چکے ہیں۔
اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 95.26 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر
3.49 فیصد رہ گئی ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80،834 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثر ین
کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 989 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 32 ہزار 62 مریض صحت مند ہوئے جس میں اب تک دو کروڑ 80 لاکھ 43 ہزار
446 افراد ملک میں اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 54 ہزار 531 سے 10 لاکھ 26 ہزار 159رہ گئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3303 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 70 ہزار
384 ہوگئی۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 6179 سے گھٹ کر 158450 رہ
گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 14910 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 5631767 ہوگئی ہے جبکہ
1966 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 108333 ہوگئی ہے۔
جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 4511 سے گھٹ اب یہ تعداد 1،29،911 رہ گئی ہے اور 18172 مریضوں
کی شفایابی سے جان لیوا کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2575769 ہوگئی ہے ، جبکہ 173 اموات کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی
10804 ہوچکی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 11973 سے گھٹ کر اس کی تعداداب 191817 رہ گئی ہے۔ وہیں 144 مزید مریضوں کی موت کی وجہ
سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32788 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2511105 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ، کورونا کے ایکٹیو کیسز 312 گھٹ کرمجموعی تعداد 3610 رہ گئی ہے۔ یہاں مزید 28 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس وبا سے
اموات کی تعداد بڑھ کر 24،800 ہوگئی ہے۔ اب تک قومی راجدھانی میں 1402474 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 626 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 22133 رہ گئی ہے جبکہ اب تک 3469 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس ریاست میں اب تک
576487 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 91417 ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 1699775 ہوچکی ہے جبکہ 11،882 افراد اپنی
زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 12729 سے گھٹ کر 162073 رہ گئی ہے اور مزید 374 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد
29،280 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2148352 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 1321 سے گھٹ کر مجموعی تعداد اب 9806 رہ گئی
ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 68 مریضوں کی ہلاکت کے سبب اموات کی تعداد مجموعی 21735 ہوگئی ہے اور 1670631 مریض صحت مند
ہوچکے ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 850 سے گھٹ کراب اس کی مجموعی تعداد 15082 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست میں 958111
مریضوں نے جان لیوا کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں ، جبکہ 11 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 13311 ہوگئی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش
میں ایکٹیو کیسز 672 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 4775 رہ گئی ہے۔اب تک ریاست میں 774600 افراد صحت مند جبکہ 8534 افراد اس جان لیوا وبا کی وجہ
سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز 1242 سے گھٹ مجموعی تعداد 14064رہ گئی ہے اور جان لیوا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں
کی تعداد 557380 ہوگئی ہے جبکہ 15،503 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز 794 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 10863 رہ گئی ہے اور اب تک 9991 افراد ہلاک جبکہ ریاست میں اب تک 799012
مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست ہریانہ میں ایکٹیو کیسز 563 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 5186 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 8،949 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک
7،51،387 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1056 سے بڑھ کر 16248 ہوگئے ہیں اور
اس وبا کے انفیکشن کے باعث مجموعی طور پر 16،812 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اب تک 1424213 ریاست میں صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست بہار میں ایکٹیو کیسز 105 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 5701 رہ گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے باعث 18 افراد کی
موت ہوچکی ہے جس سے ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 9484 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 701543 مریض اب تک صحت مند
ہوچکے ہیں۔
ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے ریاست راجستھان میں اب تک 8815 ، اتراکھنڈ میں 6928 ، جھارکھنڈ میں 50802 ،
جموں و کشمیر میں 4174 ، آسام میں 3915 ، ہماچل پردیش میں 3384 ، اوڈیشہ میں 3257، گوا میں 2914 ، پڈوچیری میں 1677 ، منی پور میں 959 ،
چنڈی گڑھ 789 ، میگھالیہ میں 727، تری پورہ میں 613 ، ناگالینڈ میں 448 ، سکم میں 281 ، لداخ میں 197 ، اروناچل پردیش میں 143 ، جزائر انڈامان
نکوبار میں 126 ، میزورم میں 62 ، لکشدیپ میں 43 اور دادر نگر حویلی دمن دیو میں 4 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS