کورونا:دنیا میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز،متاثرین کی تعداد 18.4 لاکھ ہوئی

    0

    نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کوویڈ ۔19 کا قہررکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکے اس 
    وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ تیرہ ہزار 611 تک پہنچ گئی ہے۔ اور 1840339 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک چار لاکھ 21 ہزار 162 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
     ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ملک کی 31 ریاستوں اور 
    مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک 9352 افراد متاثر اور 324 ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اب تک 980 افراد اس کے انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئے 
    ہیں۔ 
    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی زد میں آکر سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی ہیں۔ 
    دنیا کے سپر پاورملک امریکہ میں بھی یہ وبا بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔ یہاں اب تک 555398 افراد انفکٹیڈ اور 22023  ہلاک ہوئےہیں۔ جبکہ 32988 اس 
    مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS