کرونا وائرس: ملک میں متاثرین کی تعداد 3374، اب تک77 افراف ہلاک

0

ملک کے کئی شہروں جیسے نمل ناڈو، مہاراشٹر اور دہلی میں کرونا وائرس کے معاملے تیز رفتار سے بڑھتے نظر آرہے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں اب تک 445 افراد متاثر، مہاراشٹر میں 490 افراد متاثر اور تمل ناڈو میں485 افراد کرونا کی زد میں آچکے ہیں۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں یہ تعداد اب 3374 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 77 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کی اتوار کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 3374 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ان میں 65 غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے ملک بھرمیں اب تک 77 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 267 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 490 افراد متاثر ہیں اور 24 افراد کی موت ہو چکی ہے، دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 485 افراد متاثر ہیں اور تین لوگ کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 445 لوگ متاثر ہیں اور چھ افراد کی موت ہوچکی ہے. کیرالہ میں 306 متاثرہیں اوردو افراد کی موت ہوچکی ہے. راجستھان میں 200 افراد اس وبا کے شکار ہیں لیکن اب تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے. اترپردیش میں 227 لوگ متاثر ہیں. آندھرا پردیش میں 161 اور کرناٹک میں 144 لوگ متاثر ہیں اور بالترتیب ان دونوں ریاستوں میں ایک اور چار افراد کی موت ہوئی ہے۔
تلنگانہ میں 269، مدھیہ پردیش میں 104 اور گجرات میں 105 لوگ متاثر ہیں اور بالترتیب سات، چھ اور 10 افراد کی موت ہوئی ہے. پنجاب میں پانچ، مغربی بنگال میں تین، کیرالہ، جموں و کشمیر اور اترپردیش میں دو دو اور بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS