برطانیہ سے پریاگ راج لوٹے 50 لوگوں کی ہوئی کورونا جانچ

    0

    پریاگ راج: محکمہ صحت نے برطانیہ سے اترپردیش کے پریاگ راج لوٹے 50 لوگوں میں سے 28 لوگوں کی کورونا جانچ کی جس میں سبھی کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔
    کووڈ 19 کے نوڈل افسر ڈاکٹر ریشی سہائے نے اتوار کو کہا کہ حکومت نے محکمہ صحت کو غیر ملک سے لوٹے کل 50 لوگوں کی فہرست بھیجی تھی جس میں 27 کی جانچ ہوچکی ہے سبھی کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ ایک شخص کی جانچ رہ گئی تھی جو آج ہوگئی۔
    انہوں نے کہا کہ 50 افراد میں سے 28 لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ باقی بچے 22 لوگوں میں سے 17 آس پاس کے ضلعوں کے رہنے والے ہیں۔ متعلقہ ضلع کے طبی افسروں سے بھی جانچ کرانے کو کہا گیا ہے۔ چار لوگ دہلی سے ہی جانچ کراکر لوٹے ہیں۔ انہوں نے یہاں جانچ کرانے سے منع کردیا۔ 28 لوگوں میں پریتم نگر،اللہ پور،زیرو روڈ،نینی ،سروجنی نائیڈو مارگ سمیت کئی علاقے کے رہنے والے شامل ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ غیر ملک سے آئے لوگ جن کے بھی گھر گئے انہیں بھی سیمپلنگ کرانی ہوگی،کیونکہ جس کا امیون سسٹم کمزور ہوگا اس پر خطرہ زیادہ ہوگا۔ سیمپلنگ کرانے سے ابتدائی دور میں ہی پتہ چل جائے گا اور اسی کے مطابق اگر کوئی علامت ملتی ہے تو علاج ہوگا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS