پونے: عالمی وبا کورونا مہاراشٹر میں کافی تیزی سے پاؤں پساررہا ہے اور ریاست میں 47 نئے معاملے سامنے آنے سے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 537 ہو گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔نئے معاملات میں 28 کیس ممبئی سے، تھانے سے 15، پونے سے دو، امراوتی اور پمپری چچواڑ سے ایک ایک معاملات شامل ہیں۔ اس طرح سے ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 537 ہو گئی ہے۔ملک میں اب تک سب سے زیادہ معاملے مہاراشٹر میں سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد تمل ناڈو اور کیرالہ میں سب سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کے 2567 معاملے سامنے آئے ہیں اور 72 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS