ہندوستان: کورونا سے 32 کی موت، 1251 متاثر

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 32 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1251 ہوگئی ہے۔گزشتہ 12 گھنٹوں میں ملک میں کورونا متاثرین کے 180 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے پیر پھیلا چکا ہے اور اب تک اس کے 1251 معاملوں کی تصدیق  ہوچکی ہے۔ ان میں 49 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک ملک میں 32 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 102 صحت مند ہوچکے ہیں۔ کیرلا، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دلی میں ابھی تک سب سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کورونا وبا سے مہاراشٹر میں 8 ،گجرات میں 6، کرناٹک میں 6، دلی میں 2، جموں و کشمیر میں 2، مدھیہ پردیش میں 3، کیرلا، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS