پوری دنیا میں کورونا وبا کی وجہ سے 43.24 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

0

واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی: (یو این آئی) پوری دنیا میں کورونا وبا کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 20.47 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43.24 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ پوری دنیا میں گزشتہ 28 دنوں میں جہاں 1.63 کروڑ لوگ کورانا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں وہیں 2.62 لاکھ لوگ اس وبا کا شکار ہوئے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ای سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اورخطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 47 لاکھ 38 ہزار 271 جب کہ 43 لاکھ 24 ہزار 625 لوگ اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 3.61 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.18 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41،195 نئے معاملے کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 706 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 69 مریضوں کی صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار پچاس ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1636 سے کم ہو کر تین لاکھ 87 ہزار 987 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 490 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 29 ہزار 669 ہوگئی ہے۔برازیل اب متاثر کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا انفیکشن کے معاملے ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں اور اب تک 2.02 کروڑسے زائد لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5.65 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ فرانس نے انفیکشن کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک 64.40 لاکھ سے زیادہ لوگ یہاں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 1.12 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64.25 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.64 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 60.17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،30،921 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 59.96 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 52،565 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 50.52 لاکھ اور اموات کی تعداد بڑھ کر 1،08،388 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 48.52 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1،22،853 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اسپین میں اس وبا سے 46.60 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 82،320 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 44.13 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،28،304 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا، ایران نے انفیکشن کے معاملے میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 42.81 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 95،647 تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38.08 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 91،841 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انڈونیشیا میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے بہت تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا انفیکشن کے کیسز 37.49 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ 112،198 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.84 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 75،289 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں 30.20 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2،46،203 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 25.54 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 75،774 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 23.49 لاکھ سے زیادہ ہے اور 56،001 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پیرو میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.28 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 1،97،147 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 19.24 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 18،187 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں اب تک 16.75 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30،372 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چین میں 1،06،244 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4،848 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں 13.86 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 23،398 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 10.85 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 24،187 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیپال میں اب تک 7.23 لاکھ سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 10،180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سری لنکا میں کورونا انفیکشن کے 3.42 لاکھ سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور 5464 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال بدتر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS