کورونا کے سبب تین ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منسوخ:بی ڈبلیوایف

0
Image: the Jakarta Post

کوالالمپور:(یو این آئی) کوروناپابندیوں کے سبب تین ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹس کوریا اوپن 2021، مکاؤ اوپن 2021 اور کوریا ماسٹرز 2021 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیوایف) نے بدھ کو اس کا اعلان کیا۔بیڈمنٹن کی عالمی گورننگ باڈی نے ایک بیان میں کہا کہ اگست اور ستمبر کے اختتام پرہونے والا کوریا اوپن اورنومبرمیں منعقد ہونے والامکاؤ اوپن ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وہیں کوریا ماسٹرز 2021، جسے پہلے جون میں اصل تاریخوں سے ملتوی کیا گیا تھا، کو بھی اب منسوخ کردیا گیا ہے۔ موجودہ کورونا پابندیوں اور پیچیدگیوں نے مقامی منتظمین کے سامنے ٹورنامنٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں چھوڑا۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا نے گزشتہ سال بھی بیڈمنٹن کیلنڈر میں ہلچل مچا دی تھی، اگرچہ بین الاقوامی مقابلے آہستہ آہستہ زور پکڑ رہے ہیں، لیکن کورونا وائرس کے تازہ قہر اور سست ویکسینیشن کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS