جلد کی ظاہری علامات پر ڈاکٹر سے کریں رجوع

0

خشک پھٹی پھٹی جلد یا ہونٹ: نیو یارک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر روشنی راج کے مطابق خشک یا پھٹے پھٹے سے ہونٹ یا جلد پانی کی کمی کی انتباہی علامت ہے۔ یہ ایک زیادہ سنگین مسئلے کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے جو پسینے کے غدود کے کام کو متاثر کرتا ہے، جیسے کہ ہائپوتھائیرائڈزم (تھائرائڈ ہارمون کی ناکافی سطح) یا ذیابیطس۔
تبدیلی رنگت:میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر ملیکا مارشل نے بتایا کہ جلد کا پیلا پن خون کی کمی کی علامت ظاہر کرتا ہے۔ زرد رنگت جگر کی بیماری کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔
خارش اور دھبے:ڈاکٹر روشنی راج کہتی ہیں کہ ہاضمے کے کچھ مسائل جلد پر بھی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ سرخ دھبوں کے مجموعے coeliac disease (پیٹ کی خودکار بیماری) کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب گال کی ہڈیوں پر اور ناک کے اوپر ’تتلی‘ کی شکل کے دانے lupus (خودکار بیماری) کی علامت ہو سکتے ہیں۔ الرجی، ایگزیما اور بعض انفیکشنز بھی چہرے پر خارش پیدا کرتے ہیں۔
آنکھوں کی سوجن:بوجھل اور تھکی تھکی سی آنکھیں دائمی الرجی کی حالت کو ظاہر کرسکتی ہے، جو خون کی نالیوں کو پھیلا دیتی ہے اور ان کے رسنے کا سبب بنتی ہے۔ یہ حالت آنکھوں کے نیچے حساس جلد میں سوجن اور سیاہ ارغوانی رنگت پیدا کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS