کینسر سے شفایاب بچوں کے مستقبل میں عارضہ قلب میں مبتلا نے کا خطرہ

0

بچپن میں کینسر کی بیماری سے صحت یاب ہونے والے بالغ افراد کو دوسرے بالغوں کے مقابلے میں دل کے مسائل کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ حال ہی میں ہوئے ایک نئے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جو بچپن میں کینسر سے صحتیاب ہوجاتے ہیں، بعد میں اْن میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تاہم عارضہ قلب کے عوامل جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ہائی کولیسٹرول کے علاج کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن میں کینسر سے شفایاب ہونے والے 500,000 امریکی بالغ افراد کو مدِنظر رکھتے ہوئے مطالعے کے نتائج دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے سے متعلق ڈاکٹروں اور مریضوں کی زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہیں۔ محققین نے یہ بھی پایا کہ کیموتھراپی اور تابکاری (radiation) جیسے علاج کا مطلب یہ ہے کہ بچپن کے کینسر سے بچ جانے والوں میں دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ موت کا خطرہ بھی عام آبادی کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔سیئٹل کے فریڈ ہچنسن کینسر سینٹر میں کلینیکل ریسرچ اور پبلک ہیلتھ سائنسز کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اور مطالعہ کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر ایرک نے بتایا کہ نوجوانوں میں دل کی سنگین بیماریاں غیر معمولی ہیں۔ لہذا ماضی میں ہوئے کینسر سے عارضہ قلب کے خطرے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضروری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS