ریزرویشن مسئلہ پر آئین میں ترمیم کرنی چاہیے : دگ وجے

0
Times of India

بھوپال : (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کو ریزرویشن کے مسئلہ پرآئین میں ترمیم کرنی چاہیے،ورنہ یہ ہمیشہ تنازعہ کا موضوع رہے گا۔ راجیہ سبھا کے رکن دگ وجے سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا، ‘مرکزی حکومت کو ایس سی،ایس ٹی،او بی سی اور اوپن کیٹیگری کے غریب خاندانوں کے لیے ریزرویشن کی حد کو طے کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنی چاہیے اور ریاستی حکومتوں کو 75 فیصد ریزرویشن کا حق دینا چاہیے۔ بصورت دیگر یہ ہمیشہ تنازعہ کا معاملہ رہے گا۔ ‘


دگ وجے سنگھ کے ٹویٹ پر فوری طور پر رد عمل شروع ہو گیا۔ان دنوں،مدھیہ پردیش اورملک میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے ریزرویشن کے معاملے پر سیاستدانوں کی بیان بازی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS