آئین نے سب کو مساوی حقوق دیے، پھر ذات پر مبنی مردم شماری کیوں نہیں کرائی جا رہی: پرینکا

0
ای ڈی کی چارج شیٹ میں پہلی بار پرینکا گاندھی کا نام
ای ڈی کی چارج شیٹ میں پہلی بار پرینکا گاندھی کا نام

موہن کھیڑا (دھار): کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج خواتین ریزرویشن اور ذات پات کی مردم شماری کے موضوع پر مرکزی حکومت پر زبانی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ جب آئین نے ملک میں سب کو یکساں حقوق دیئے ہیں تو پھرحکومت ذات پر مبنی مردم شماری نہیں کرا رہی ہے؟

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست کے قبائلی اکثریتی ضلع دھار کے موہن کھیڑا کے دورے پر آئیں پرینکا واڈرا نے اپنے خطاب میں قبائلیوں اور خواتین کو مرکز میں رکھا۔ خواتین کے ریزرویشن کے معاملے پر پارٹی کا موقف رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس کی حمایت کی، لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ریزرویشن 10 سال بعد لاگو کیا جائے گا اور اس سے پہلے ذات پات کی مردم شماری اور حد بندی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال بعد جب یہ نافذ ہو گا تو اس کا مطلب کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ یہاں تک کہ گئیں کہ کیا حکومت نے خواتین کو مذاق سمجھا ہے۔

انہوں نے خواتین سے مسلسل اپیل کی اور کہا کہ یہ ریزرویشن خواتین کا حق ہے۔ انہوں نے خواتین کے معاملے پرہی ریاستی حکومت کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خواتین اوربچیوں کی گمشدگی کے معاملے میں مدھیہ پردیش پہلے نمبر پر ہے۔
موہن کھیڑا کے قریب واقع امکا جھمکا مندر سے متعلق کرشنا رکمنی کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہا کہ جس طرح رانی رکمنی نے کرشنا کو دنیا بھر میں بدنامی سے بچانے کے لئے رتھ کے گھوڑے کی کمان اپنے ہاتھ میں لی، اسی طرح اب خواتین کو اپنے بچوں کے مستقبل کی لگام اپنے ہاتھ میں لینی ہوگی۔
ریاست کے مغربی حصے میں واقع دھار ضلع میں واقع اس مندر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہیں سے شری کرشنا نے رکمنی کو اغوا کیا تھا۔ پرینکا واڈرا اسی تناظر میں بول رہی تھیں۔ مقامی قبائلیوں میں یہ مندر عقیدت کا ایک بڑا مرکز ہے۔

کانگریس کی اس جن آکروش ریلی میں سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، پارٹی جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔

مزید پڑھیے:

کرکٹر شیکھر دھون اور عائشہ مکھرجی کے بیچ ہوا طلاق، گیارہ سال پہلے ہوئی تھی شادی

پرینکا واڈرا نے قبائلی اکثریتی علاقے کے اپنے دورے کے دوران قبائلیوں کو اپنی دادی آنجہانی اندرا گاندھی سے بھی جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی نے ہمیشہ قبائلیوں کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کبھی قبائلیوں کی روایات کو بدلنے کی کوشش نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS