بہار کے حوالے سے کانگریس کی اسٹریٹجک میٹنگ

0
بہار کے حوالے سے کانگریس کی اسٹریٹجک میٹنگ
بہار کے حوالے سے کانگریس کی اسٹریٹجک میٹنگ

نئی دہلی (یو این آئی): 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی مرکزی قیادت نے منگل کو یہاں بہار پردیش کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ریاستی تنظیم کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گی .
بہار سے متعلق کانگریس کی یہ اہم حکمت عملی میٹنگ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے کئی بڑے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ارجن کھڑگے نے کہا کہ بہار پردیش کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ لوک سبھا انتخابات سے متعلق تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت توقع کے مطابق بہار کے لوگوں  کے لیے مضبوطی سے کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سوامی پرساد موریہ کے بیان کو سماج وادی پارٹی نے ذاتی بیان قرار دیا

کھڑگے نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی سماجی انصاف کے لیے پرعزم ہیں۔ بہار کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے کانگریس کا ہر کارکن پوری محنت کے ساتھ عوام تک پہنچنے اور بہار کے لوگوں کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے تیار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS