کانگریس علاقائی پارٹی بننے کی راہ پر گامزن:اشونی کمار

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : 5 ریاستوں میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، سابق مرکزی وزیر اشونی کمار نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس کی مایوس کن کارکردگی سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وہ اب ایک قومی پارٹی نہیں ہے اور ایک علاقائی پارٹی کی راہ پر گامزن ہے۔ حال ہی میں کانگریس چھوڑنے والے اشونی کمار نے کہاکہ میں کانگریس پارٹی کی حالت زار سے خوش نہیں ہوں لیکن مستقبل میں اس کی سیاسی مطابقت نہ ہونے کے برابر رہے گی۔ کانگریس کارول نہیں کے برابر ہونے والا ہے۔ ملک میں ابھرتے ہوئے سیاسی منظر نامے کودیکھتے ہوئے، کانگریس ایک علاقائی پارٹی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی)نے جس طرح کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے اور نتائج سیاسی منظر نامے کو بدلنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی، کیونکہ وہ وہاں وقار کے ساتھ کام نہیں کر سکتے تھے۔جہاں تک 5 ریاستوں کے اسمبلی نتائج میں عوام کے پیغام کاسوال ہے، لہٰذا لوگوں سے بات کرنے کے بعد ہم نے اندازہ لگایا کہ واضح پیغام ہے کہ پنجاب کو تبدیلی کی ضرورت ہے اور اے اے پی اس رول میں تھی۔ لوگوں نے ’جھاڑو‘ کو ووٹ دیا۔ اروند کجریوال نے دہلی میں جو کام کیا ہے اس سے انہیں ووٹ ملے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS