کانگریس رکن پارلیمنٹ راجیو ساتو کا انتقال

0
image:indianexpress.com

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے نوجوان رکن پارلیمنٹ راجیو ساتو کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوارکے روزٹویٹ کرکے ان کی موت کے بارے میں مطلع کیا۔
انہوں نے لکھا’’آج ایک ایسے ساتھی کھو دیا جس نے عوامی زندگی کا پہلا قدم یوتھ کانگریس میں میرے ساتھ رکھا تھا اورآج تک میرے ساتھ چلے اور آج … راجیو ساتو کی سادگی،بے بانک مسکراہٹ، زمینی رابطے،قیادت اور پارٹی سے وفاداری اور دوستی ہمیشہ یاد آئے گی۔ الوداع میرے دوست ۔ جہاں بھی رہو، چمکتے رہو‘‘۔
کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ، مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ راجیو ساتو پچھلے دنوں سے پونے کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS