احمد آباد، (ایجنسیاں)کانگریس نے ہفتہ کو گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے منشور جاری کر دیا ہے۔ اسے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، رگھو شرما، گجرات کانگریس کے صدر جگدیش ٹھاکر اور پون کھیڑا نے احمد آباد میں جاری کیا۔ اس میں پارٹی نے عوام سے کئی وعدے کیے ہیں جن میں 3000 روپے کا بے روزگاری الاو¿نس، پرانی پنشن کا نفاذ، 10 لاکھ تک مفت علاج، بجلی بل کی معافی وغیرہ شامل ہیں۔مہنگائی کے مسئلہ کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ خواتین کو 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر کوئی بل ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ پارٹی نوجوانوں کو 3000 روپے کا بے روزگاری الاو¿نس دے گی۔ اس کے علاوہ 10 لاکھ خالی سرکاری اور نیم سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ وہیں طلبا کو سستی تعلیم دی جائے گی۔ اپنے منشور میں کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم کا نام بدل کر اسے سردار پٹیل کے نام پر رکھے گی۔ اس کے علاوہ بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی منسوخ کرکے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ پیپر لیک کے واقعات کی روک تھام کے لیے فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کی جائے گی۔ پنچایتوں سے چھینے گئے اختیارات انہیں واپس کیے جائیں گے۔
گجرات : کانگریس کا مفت بجلی اور10 لاکھ تک مفت علاج کا وعدہ،منشور جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS