عوام 7 سال سے ایک ہی تقریر سن رہے ہیں،کانگریس کا وزیراعظم پرطنز

0
PTI

نئی دہلی : (ایجنسی)
کانگریس نے اتوارکو وزیراعظم نریندر مودی پر یوم آزادی کے موقع پراپنی تقریروں میں صرف منصوبوں کا اعلان کرنے اوران پر عمل نہیں کرنے کا الزام لگایا۔ اپوزیشن پارٹی نے ان تین زراعت کے قوانین کو واپس نہ لینے پر وزیر اعظم کو نشانہ بنایا جن کے خلاف کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ سات سال سے ملک وزیر اعظم کی “ایک تقریر” سن رہا ہے،لیکن چھوٹے کسانوں سمیت کسی بھی مصیبت زدہ طبقے کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔

کھرگے نے وزیر اعظم کے یوم آزادی کی تقریر کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا، “وہ نئی اسکیموں کا اعلان کرتے ہیں لیکن یہ نہ تو لاگو ہوتے ہیں اور نہ ہی یہ اسکیمیں حقیقت پر مبنی نظر نہیں آتی ہیں۔ وہ بہت سی باتیں کہتے ہے لیکن کبھی ان پر عمل نہیں کرتے؟ اب تین نئے زرعی قوانین لا کر انہوں نے کسانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
کانگریس کے رہنما پرتاپ سنگھ باجوہ نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہوتا، اگر وزیراعظم تین زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کرتے۔

کھرگے نے وزیر اعظم کی جانب سے سابقہ ​​حکومتوں کو چھوٹے کسانوں اور ترقیاتی امور پر نشانہ بنانے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ لال قلعے کی دیوار سے کانگریس پر بار بار تنقید کرنے سے ملک ترقی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے دور حکومت میں اس ملک کے لیے بہت سے کام کیے ہیں جیسے کسانوں کے لیے آبپاشی کا نظام۔ منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی نے کسانوں کے قرض معاف کیے۔ جب یو پی اے برسر اقتدار تھا۔

کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے بھی وزیر اعظم کو انفراسٹرکچر سیکٹر میں 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے بھی ایسا ہی ہوا تھا۔
سرجے والا نے 2019 میں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کی ایک خبر شائع کرتے ہوئے کہا ، “15 اگست 2019 کو دو سال ہو گئے ہیں۔ وہ سو لاکھ کروڑ کے اعداد و شمار کو بدل دیتے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS