کانگریس نے اپنے ترجمانوں، عہدیداروں کو تبصرہ نہ کرنے کی ہدایت

0
timesofindia

نئی دہلی، (یو این آئی) : کانگریس نے اپنے ترجمانوں، عہدیداروں اور پینلسٹس کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ 17اکتوبر کو ہونے والے پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب پر کوئی تبصرہ نہ کریں۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ تمام ترجمانوں اور عہدیداروں کو تاکید کی گئی ہے کہ کانگریس صدر کے عہدہ کےلئے مقابلہ کرنے والے کسی بھی ساتھی کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں ہونا چاہئے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صدر کے عہدے کے امیدوار کے حوالے سے ہماری ذاتی ترجیحات ہو سکتی ہیں، لیکن یہ بات ذہن میں رکھنا ہے کہ صدر کے انتخاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکسی پلیٹ فارم پرنہیں کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس واحد سیاسی جماعت ہے، جس کے پاس صدر کے انتخاب کےلئے جمہوری اور شفاف نظام ہے۔ تنظیمی انتخابات کرانے کےلئے ایک اتھارٹی ہے، جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بناتی ہے ۔ سب کو خیال رکھنا ہوگا کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں اور اس پر کوئی تبصرہ نہ ہو۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ اس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن لڑنے کے خواہشمند شخص کو نامزدگی فارم بھرنے کےلئے اپنی حمایت میں فارم پرپولنگ افسر10نمائندوں کے دستخط کرانے ہیں اور پھر امیدوار بننے کےلئے کسی کی بھی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS