مایاوتی کی راجستھان میں دلت نوجوان کے قتل پر کانگریس کی مذمت

0
Image: Outlook India

نئی دہلی،(یو این آئی): بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے راجستھان میں ایک دلت نوجوان کے قتل معاملےمیں کانگریس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس قیادت خود اس معاملے میں خاموش ہے اور اپنے دلت رہنماؤں کےبولنے پر پابندی لگا کر ان کی زبان بندکر دی ہے۔
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ کانگریس کے زیر اقتدار راجستھان کے تازہ واقعہ میں ایک دلت کو بے دردی سے مارا گیا ، جس پر ملک بھر میں بحث اور مذمت کی گئی ، لیکن کانگریس اس معاملے پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور ان کی حکومتوں کی نظر میں دلتوں کی ماضی میں کوئی اہمیت نہیں تھی اور نہ ہی اب ان کی جان ، مال اور حفاظت کا کوئی خاص خیال ہے۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی اور ان کے گجرات کےان کے نئے لیڈر کا دوہرا معیار اپناتے ہوئے اپنی زبان کو اب تک بند رکھنا کتنا مناسب ہے؟
انہوں نے کہا کہ راجستھان کے اس قتل معاملے میں تین دن کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان کو حکومت سے انصاف ملنے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔ لہذا ، اگر سپریم کورٹ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کی طرح اس معاملے کا ازخود نوٹس لے تو بہتر ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ راجستھان کے ہنومان گڑھ میں ایک دلت نوجوان کے قتل کے معاملے نے سیاسی رنگ اختیار کر لیا ہے۔ آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی اس معاملے میں کانگریس کو ہدف تنقید کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS