مرکز کی ریاستوں کو بجلی کٹوتی نہ کرنےکی ہدایت

0

نئی دہلی،(یو این آئی):صارفین کو بجلی کی عدم فراہمی اور زائد نرخوں پر بجلی کی فروخت کی اطلاعات کے درمیان ، مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ جلی کی فراہمی میں کوئی کٹوتی نہیں ہونی چاہیے اور صارفین کو مسلسل بجلی کی سپلائی کی جانی چاہیے۔
وزارت بجلی نے منگل کے روز اس بابت ریاستوں سے کہا’یہ بات وزارت کے نوٹس میں آئی ہے کہ کچھ ریاستیں اپنے صارفین کو بجلی کی فراہمی نہیں کر رہی ہیں اور بجلی کی کٹوتی کر رہی ہیں یعنی لوڈ شیڈنگ کر رہی ہیں اور پاور ایکسچینج میں بھی زیادہ قیمت پر بجلی فروخت کر رہی ہیں ۔ اگر یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی بھی ریاست صارفین کی ضروریات کو پورا نہیں کر رہی ہےاور پاور ایکسچینج میں زیادہ نرخوں پر بجلی فروخت کر رہی ہے تو ان ریاستوں کو مختص کی گئی بجلی واپس لے لی جائے گی اور ضرورت مند ریاستوں کو مختص کر دی جائے گی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بجلی کی فراہمی کی ذمہ دار ہیں اور انہیں صارفین کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا چاہیے۔ تقسیم کار کمپنیاں ایکسچینج میں بجلی بیچ کر اپنے صارفین کو بجلی سے محروم نہ کریں۔ اضافی بجلی کی صورت میں ، وزارت نے ریاستوں سے درخواست کی ہے کہ یہ معلومات مرکز کو دی جائے تاکہ اس بجلی کو دیگر ضرورت مند ریاستوں کو مختص کرکے صارفین کو فائدہ پہنچایا جائے۔
وزارت توانائی نے دہلی میں بجلی کی قلت کی اطلاعات کے درمیان دہلی کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہلی کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے گذشتہ 10 دنوں کے دوران اعلان کردہ صلاحیت-ڈی سی کو مدنظر رکھتے ہوئے این ٹی پی سی اور ڈی وی سی کو حسب ضرورت بجلی فراہم کریں۔ پاور الاوکیشن گائیڈ لائنز کے مطابق ، سینٹرل جنریٹنگ اسٹیشنز-سی جی ایس سے 15 فیصد بجلی ’غیر مختص بجلی‘کے تحت رکھی جاتی ہے جسے مرکزی حکومت صارفین کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ضرورت مند ریاستوں کو مختص کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS