کانگریس مجلس عاملہ کی میٹنگ، مختلف مسائل پر کیا جائے گا غوروخوض

0

نئی دہلی: کانگریس کے ذریعہ ملک کی معیشت، سی اے اے اور این آرسی جیسے موضوعات مرکز کو مستقل گھیرا جارہا ہے۔ انہیں تمام مسائل کے پیش نظر آج  کانگریس مجلس عاملہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہورہی ہے جس میں غورو خوض کیاجائے گا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام  قدآور لیڈر موجود رہیں گے۔ این آر سی  اور سی اے اے  پر ملک میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا اور سابق وزیراعظم  من موہن سنگھ،راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد،لوک سبھا میں پارٹی  کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سمیت پارٹی کے اقتدار والی سبھی ریاستوں کے وزیراعلی اور اہم پارٹیوں کے سربراہوں سمیت دیگر لیڈروں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔ کمیٹی کی میٹنگ میں اگلے مہینے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس اور دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے حکمت عملی بھی  غوروخوض کا موضوع رہیں گے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر پر حکومت کی پالیسی ،خارجہ پالیسی اور دیگر مسئلوں پر بھی بحث ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی ہندوستانی معیشت کی گرتی حالت پر مسلسل تشویش  ظاہر کرتی رہی ہے۔ واڈرا  عوامی طورپر  کہہ چکی ہیں  کہ پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد این آر سی اور سی اے اے کو منسوخ کردیا جائےگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS